ابنا: امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ویکٹوریہ نولنڈ نے کہا کہ ہم نے 2009 سےایران کے ساتھ راست مذاکرات کی خواہش پیش کی ہےاور اگـر ایران نے ہماری تجویز قبول کی مذاکرات آغاز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایک بار پھر ایران سے اپنی خواہش پیش کررہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایسی حالت میں ایران سے ایک بار پھر مذاکرات کی اپیل کی ہے کہ اس سے قبل رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے 7 فروری کو اپنے بیان میں فرمایا تھا کہ امریکہ ، مذاکرات کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے اور مسلم ممالک کو یہ دکھانا چاہتا ہےکہ ایران بھی اپنی تمام تر استقامت کے باوجود ، بلآخر مذاکرات کےلئے راضی ہوگیا۔
.......
/169